کیچ کارروائی میں 8 مشتبہ افراد مارے گئے۔آئی ایس پی آر

793

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں فورسز نے مسلح افراد کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 مشتبہ افراد کو مار دیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں مسلح افراد کی جانب سے فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ سیکورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے مشتبہ افراد کا حملہ ناکام بنا دیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کو کیا گیا، 23 فروری کی صبح سیکورٹی فورسز نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 مشتبہ افراد کو مار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا۔