کیچ: موبائل ٹاور پر حملہ، مشینری نذر آتش

450

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل کمپنی کے ٹاور پر حملہ کرکے نذرآتش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے مند کوہ ڈگار کے مقام پر نامعلوم افراد نے آج رات نو بجے کے وقت نجی موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور پر حملہ کرکے مشنیری کو نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں تاہم اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔