کوہلو: مری قبائل کے افراد میتوں کے ساتھ کوئٹہ روانہ، وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان

628

بلوچستان کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید اور بعدازاں قتل ہونے والے ماں بیٹوں کے قتل کے بعد علاقائی افراد میتوں کیساتھ کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

مری قبائل کے افراد نے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے میتوں کے ہمراہ دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

خیال رہے کہ تینوں لاشوں کو بارکھان سے قریبی ضلع کوہلو منتقل کردیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ عیدگاہ میں ادا کی گئی-

کوہلو کے صحافی یوسف مری کے مطابق جنازے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے جس کے بعد مری قبائل کے افراد میتیں لے کر کوئٹہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

مری قبائل کے افراد نے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے میتوں کے ہمراہ دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-