کوہلو :بارودی سرنگ دھماکہ ایف سی اہلکار سمیت متعدد ہلاک و زخمی

587
file photo

دو مختلف بم دھماکوں میں ایف سی کی گاڑی اور ٹریکٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے-

کوہلو لیویز انتظامیہ کے مطابق کاہان کے نواحی علاقوں باریلی اور چپی کھچ کے مقام پر سڑک کے قریب نصب بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں-

کوہلو حملے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے-

دھماکے کے بعد ایف سی اور لیویز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا ہے-

کوہلو انتظامیہ کا مزید کہنا تھا مذکورہ سڑک پر نصب ایک اور بارودی سرنگ سے ٹکرا کر ٹریکٹر ڈائیور شدید زخمی جبکہ ڈریکٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے-

انتظامیہ کے مطابق حکام واقعات کا معائنہ کررہے ہیں تاہم دھماکوں میں زخمی اور ہلاک اہلکاروں کی تفصیلات تاحال میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی ہے-

خیال رہے کوہلو کا مرکزی علاقہ بدستور بلوچ آزادی پسندوں کے زیرانتظام ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے متعدد مسلح ارکان علاقے میں موجود ہیں تاہم بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔