کوئٹہ: محمد رحیم و بیوی تاحال لاپتہ، والدہ و بچے بازیاب

355

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جبری لاپتہ محمد رحیم زہری کی والدہ و کمسن بچے بازیاب ہوگئے جبکہ وہ بیوی سمیت  تاحاللاپتہ ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حراست بعد لاپتہ ہونے محمد رحیم زہری کی والدہ بس خاتون، دو کمسن بچے دعازہری اور یحیٰ زہری بازیاب ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد رحیم زہری اور اسکی بیوی رشیدہ زہری بدستور لاپتہ ہیں۔

خیال رہے مذکورہ افراد کو 3 فروری کو گشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعدلاپتہ کیا گیا جس کے بعد انکے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔

رحیم زہری و اسکے خاندان کے افراد کو حراست میں لینے و لاپتہ رکھنے پر مختلف مکاتب فکر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے اس حوالے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری قوانین نہ سہی جنگی قوانین تو نافذکریں، بلوچ خواتین اوربچے بھی ریاستی بربریت سے محفوظ نہیں۔ کوئٹہ سے محمد رحیم زہری کو اسکے خاندان کے پانچ افراد سمیتجبری گمشدہ کیا گیا ہے،ل جن میں اسکی ایک سالہ بیٹی دعا، چار سالہ بیٹا یحیٰ، بیوی رشیدہ اور والدہ بس خاتون شامل ہیں۔

شفیق ایڈووکیٹ نے لکھا کہ مشرف مر گیا لیکن موجودہ جرنیل اسکی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں اور کوئٹہ سے محمد رحیم زہری کواسکی 1 سالہ بیٹی دعا،4 سالہ بیٹا یحیٰ،بیوی رشیدہ اور والدہ سمیت اغواء کرلیا گیا ہے۔ عاصم منیر کوئی شرم، کوئی حیا؟