رواں سال تین فروری کو کوئٹہ کے علاقے گیشکوری ٹاون سے لاپتہ ہونے والی بلوچ خاتون رشیدہ زہری بازیاب ہوگئیں، جبکہ رحیم زہری تاحال لاپتہ ہیں۔
رشیدہ زہری کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کرتے ہوئے کہا کہ بی بی رشیدہ بازیاب ہوگئیں جبکہ محمد رحیم ابھی تک لاپتہ ہے، انہوں نے کہا کہ آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 3 بجے احتجاج ہوگا۔
خیال رہے کہ رشیدہ زہری اور اس کے شوہر رحیم زہری، ساس اور بچوں کو 3 فروری کو گیشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعدلاپتہ کیا گیا۔ لاپتہ محمد رحیم زہری کی والدہ و کمسن بچے گذشتہ دنوں بازیاب ہوگئے، رشیدہ زہری آج بازیاب ہوئے جبکہ رحیم زہری تاحال لاپتہ ہیں۔