کوئٹہ سے اندرون بلوچستان ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ

415

دارالحکومت کوئٹہ سے اندرون بلوچستان جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیاہے۔

کوئٹہ سے دیگر شہروں کو چلنے والی ٹیکسی اور ٹوڈی کار کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کوئٹہ سے چمن کرایوں میں اوسطاً 200 روپے اضافہ دیکھا گیاہےجس کے بعد فی کس کرایہ 1000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

لورالائی ٹیکسی کرایہ 1500 سے 1600 مقرر مسلم باغ ٹیکسی کرایہ700 سے بڑھ کر 800 روپے، قلعہ سیف اللہ ٹیکسی کرایہ 900 سے بڑھا کر 1000 روپے ،پشین ٹیکسی کرایہ 350 سے بڑھا کر 400 روپے ،قلعہ عبد اللہ ٹیکسی 800 سے بڑھا کر 1000 جبکہ خانوزئی ٹیکسی کرایہ 500 سے بڑھا کر 600 مقرر کردیا گیاہے۔

جس کی وجہ سے لوگوں کو اندورن بلوچستان پرائیویٹ ٹیکسی اور ٹوڈی کار میں اپنی منزل مقصود پر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا اور اضافی مالی بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔

ان کرایوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد تبدیلی کی گئ ہے۔

وہاں مکران میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بعص پرائیوٹ اسکولوں کے ٹرانسپورٹس کو بند کردیا گیا ہے جس سے طلبا کو حصولِ تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔