چینی حکومت نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو سیکورٹی خطرے کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل چین نے پاکستان میں مقیم چینی سفیر نوگ مونگ پاکستان کو چھوڑ کر چین چلے گئے اور اس وقت پاکستان میں کوئی چینی سفیر موجود نہیں ہے۔
خیال رہےکہ حالیہ کچھ برسوں سے پاکستان میں مقیم چینی باشندوں پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے کی جانب سے متعدد حملے کرچکا ہے، گذشتہ سال کراچی میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں چینی شہریوں کو نشانہ بناکر ہلاک کیا گیا تھا۔
اس سے قبل دالبندین میں چین انجیئروں کے بس پر اور کراچی میں چینی قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور گوادر میں بھی چینی انجیئروں کو بی ایل اے کی ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گوادر میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔