ایرانی عدالت نے مزید دو بلوچ نوجوانوں کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پھانسی کی سزا پھانسی پانے والے نوجوان معروف بلوچ کلاسیکل گلوکار ملا کمالان ہوت کے فرزند منصور ہوت سمیت دیگر دو نوجوان ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ایرانی فورسز کے ہاتھوں دوران احتجاج میں بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے گرفتار معروف کلاسیکل گلوکار ملا کمالان ہوت کے ایک بیٹے منصور ہوت اور نظام الدین ولد لال محمد کو ایرانی عدالت نے زاہدان میں پھانسی دینے کا حکم سنایا ہے۔
نوجوانوں کی پھانسی کے حکم کے خلاف بلوچ سیاسی جماعتوں ، سوشل میڈیا ایکٹوٹس اور انسانی حقوق کے اداروں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ انسانی حقوق کے کارکناں ایک طویل عرصے سے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ایران میں سزائے موت دینے میں غیر متناسب طور پر ایران کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے تحت شمال مغرب میں کردوں کو جبکہ جنوب مغرب میں عرب نسل کے لوگوں کو اور جنوب مشرق میں بلوچ نسل کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔