پولیس زیادتیوں سے تنگ کراچی سے مکران تمام بس سروسز بند

277

پولیس زیادتیوں کیخلاف مکران ٹرانسپورٹ یونین نے بس سروس بند کردی-

مکران ٹرانسپورٹ یونین نے آج سے غیر معینہ مدت کے لئے کراچی سے مکران بس سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق آج رات سے گوادر سے کراچی، تربت سے کراچی اور کراچی سے گوادر اور تربت بس سروس روک دی جائیگی۔

ٹرانسپورٹ مالکان نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے بس ڈائیوروں کو تنگ کرنے کیخلاف آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے پولیس زیادتیوں کے خلاف آئی روز احتجاج کرتے رہیں مسافر بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں تاہم پولیس کی جانب سے بسوں کو روکنا مالکوں کو تنگ کرنا اور بھتہ وصولی کا راج ختم نہیں ہوسکا جس کے باعث مجبوراً بس سروسز بند کرنا پڑا-

ٹرانسپورٹ مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ اس مسئلے پر نوٹس نہیں لیتے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا ان حالات میں ہم اپنے مسافروں مشکلات میں ڈال کر مزید پولیس رویہ کو برداشت نہیں کرسکتے-