پنجگور: یوفون ٹاور نذر آتش

360

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے مواصلاتی ٹاور کو نذر آتش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل گچک میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی یوفون کے ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔

حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچستان بھر میں مواصلاتی نظام کے ٹاورں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہی ہے۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔

آزادی پسندوں کا کہنا ہے مواصلاتی کمپنی ریاستی فورسز کے لئے آلہ کار کے طور پر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب گچک سے اطلاعات ہیں کہ گچک کے علاقے سیاہ دمب میں پاکستانی فورسز کو بڑی تعداد میں نقل و حرکت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔