پنجگور: دو افراد حراست بعد لاپتہ

219

بلوچستان کےضلع پنجگور سے پاکستان فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل گچک سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ جنکی شناخت گلاب ولد واحد اور سیلم ولد ملنگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو دس روز قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے انکی تصدیق اب ہورہی ہے۔