ٹوئٹر پر لمبی ٹوئٹ اب ممکن ہوگیا

150

ٹوئٹر استعمال کرنے والے اب صرف 280 حروف کے بجائے لمبی ٹوئٹس بھی کر سکیں گے۔

ٹوئٹر نے اس تبدیلی کا اعلان بدھ کو خود ایک لمبی ٹوئٹ کر کے کیا جس میں کہا گیا کہ کبھی کبھی آپ کو زیادہ الفاظ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن یہ سہولت فی الحال صرف اُن امریکی صارفین کے لیے ہے جنہوں نے ٹوئٹر کی پیڈ سبسکرپشن حاصل کر رکھی ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ‘بلو سبسکرپشن’ رکھنے والے صارفین 280 کے بجائے اب 4000 حروف تک کی ٹوئٹس کر سکیں گے۔

ٹوئٹر پر لمبی ٹوئٹس شروع کرنے کا اعلان ایلون مسک نے گزشتہ ماہ کیا تھا۔ انہوں نے صارفین کو بتایا تھا کہ ٹوئٹر پر یہ سہولت فروری کے آغاز میں دستیاب ہوگی۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران ٹوئٹر کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا کمپنی کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے نت نئے آپشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔