نیٹ فلیکس نے تیس ممالک میں فیس کم کردی

420

نیٹ فلکس نے دنیا کے 30 ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس نے مارکیٹ میں حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیشِ نظر مزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے 30 سے ​​زائد ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالےسے اسٹریمنگ کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کے پاس تفریح ​​کے لیے انتخاب کرنے کے زیادہ اختیارات پہلے کبھی نہیں تھے۔

نیٹ فلکس کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے سبسکرائبرز کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئےطریقے تلاش کرتے رہتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم کئی ممالک میں ماہانہ فیس کو کم کر رہے ہیں۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن کی فیس میں کی جانے والی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصّوں میں ہو گا۔

جن ممالک میں سبسکرپشن فیس کم کی گئی ہے ان میں ملائشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران شامل ہیں۔

کمپنی نے برطانیہ یا امریکا کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

ماہانہ فیس میں کمی کا اطلاق کچھ خاص منصوبوں پر ہو گا اور کچھ کیسز میں سبسکرپشن فیس نصف تک کم ہو جائے گی