نصیر آباد: کاروکاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد قتل

283

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدود گوٹھ درانی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت مسماة (ح) سمیت فرحان کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

نعشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔