منگچر: زمینداروں نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردیا

285

بلوچستان ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے احتجاجا کراچی، کوئٹہ شاہراہ بند کردیا۔

جس کے سبب کے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کرنا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسکو کی ظلم وستم نے ہمیں مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، دو گھٹنے کی بجلی فراہمی سے فصلات کو زیر آب کرنا دور کی بات ہے موبائل بھی چارج نہیں ہوتے ہیں۔ زمیندار طبقہ کیسکو کی ظلم وستم کی باعث ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ گھریلو امور خانہ داری اور تاجر برادری بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سخت مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں اگر کیسکو نے بجلی بحال نہیں کیا گیا تو تمام مکتبہ فکر کے لوگ واپڈا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے اور اسکی تمام تر ذمہ داریاں کیسکو پر عائد ہونگے۔