مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

253

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے پانچ فروری کی شام سات بجے مند کے علاقے مہیر میں بنگلہ چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دس راکٹ فائر کئے جو چوکی پر جاگرے۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو لے جانے کیلئے کئی ایمبولینس حملے کی جگہ پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ شدید حملے کے بعد حسب معمول حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر دھاوا بول کر لوگوں پر تشدد کی۔