مند میں ایم آئی کے دفتر پر حملہ کیا – بی ایل ایف

683

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ31 جنوری کی شام 7 بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقےمند سورو میں پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس(ایم آئی)کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ان کو نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہےکہ ایم آئی نے مند سورو ایکسچینج (پی ٹی سی ایل)کے دفتر پر قبضہ کر کے اسکو آفس بنایا ہے اور انکے کارندے ہر وقت وہاں موجودہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ریاستی کارندوں سے دور رہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں،قابض فورسز اور ان کے سہولت کاروں پر حملےمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔