زیلنسکی نے کہا کہ مغربی لیڈروں سے میں نے روسی حملوں کو رکوانے کےلیے ہر روز رابطہ کیا ،ہمیں مزید اسلحہ دینے اور روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا بھی کہا مگر مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ سے قبل کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں کیں۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے مزید اسلحہ مانگا ہے ۔
یورپ کے دوروں سے قبل کیئف میں فرانسیسی لے فیگارو اور جرمن ڈر اشپیگل سے خصوصی گفتگو کے دوران یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف جنگ جیت لی تو وہ دیگر ممالک کا بھی حال کرے گا۔
زیلنسکی نے کہا کہ مغربی لیڈروں سے میں نے روسی حملوں کو رکوانے کےلیے ہر روز رابطہ کیا ،ہمیں مزید اسلحہ دینے اور روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا بھی کہا مگر مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ سے قبل کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں کیں۔
زیلنسکی نےکہا کہ یورپی ممالک کو کریمیا اور دونباس میں جنگ کو رکوانا ہوگا ،یوکرین کے خلاف روس جنگ نہیں روکے گا۔