مغربی بلوچستان کے شہر زاہدان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا ہے جسکی شناخت رامین زاروزہی کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا آج جمعہ کے روز زاہدان میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر بلوچوں کے قتل، پھانسیوں اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔
بڑی تعداد میں بلوچ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ قیدیوں کی بے تحاشہ پھانسیوں کو لے کر عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی مانگ کی گئی۔
احتجاجی مظاہرے سے پہلے ایرانی فورسز نے زاہدان کے کئی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو روکنے کے تمام اقدامات کیے تھے ۔
آج کے احتجاج میں بلوچ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ گزشتہ روز سے زاہدان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ منقطع کر دیا گیا جس سے زاہدان کا اندرون و بیرون سے مواصلاتی نظام کٹ چکا ہے۔