مشکے میں فورسز پر حملہ

383

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق شردوئی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پیدل جانے والے اہلکاروں کو باردوی سرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔ جس میں اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم اس حوالے سے ابتک عسکری حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ضلع آوران اور گرد نواح میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں قبول کرتے رہے ہیں تاحال آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔