مستونگ: لیویز چوکی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، اسلحہ ضبط

487

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک مسلح حملے میں دو لیویز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ میں ببری کے قریب لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، لیویز چوکی کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔

مسلح حملے میں دو لیویز اہلکار منظور احمد اور محمد اسلم ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ نے بتایا کہ ہلاک لیویز اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ فورسز نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔