بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں منگل کی شب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیمپ کے مرکزی دوازے پر دستی بم سے حملہ کیا۔
زرائع کے مطابق دستی بم دروازہ کے اندرونی طرف زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔
تاحال عسکری حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
مستونگ اور گرد نواح میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظمیں قبول کرتی آئی ہیں تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔