محکمہ داخلہ نے سیکشن 144 Cr.P.C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ضلع گوادر میں 144 نافذ کردیا۔
ضلع گوادر میں ہتھیاروں کی نمائش/استعمال، اجتماعات دھرنے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
“ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگئی ۔”
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکشن میں کہا گیا کہ ضلع گوادر میں فوری 2 فروری 2023 سے ایک ماہ کی مدت کے لیے دفعہ 144 لگایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آج حق دو تحریک نے ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔اور انکا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے رکن اسمبلی حمل کلمتی کے کہنے پر یہاں احتجاجی عمل کو روکا جارہا ہے۔
جبکہ مقامی ماہیگر دفعہ 144 کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اب سمندر میں جانے کا وقت مقررر کیا جائے گا۔