محمد رحیم زہری پاکستانی فورسز کی تحویل میں ہے -سنیٹر میر طاہر بزنجو

240

نیشنل پارٹی کے سنیٹر میر طاہر بزنجو نے پاکستانی سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد رحیم زہری تاحال پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہے-

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جبری گمشدگیاں ایک سنگین انسانی مسئلہ ہے لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنا ریاست کے اپنے مفاد میں ہے جو تاحال حل طلب ہے-

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیٹر طاہر بزنجو سینٹ اجلاس کے دوران کیا انکا کہنا تھا ہم نے ہاکستانی وزیر اعظم سے کہا کے ہمارا مسئلہ وزارت نہیں لاپتہ افراد ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی ہی بلوچستان میں جاری شورش کا حل ہے-

طاہر بزنجو کا مزید کہنا تھا محمد رحیم زہری، بچیں، اہلیہ اور بوڑھی والدہ کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا کچھ وقت بعد انکی والدہ اور بچوں کو رہا کردیا گیا جبکہ محمد رحیم زہری کے اہلیہ بھی گذشتہ دنوں بازیاب ہوگئے تاہم محمد رحیم زہری تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں-

انہوں نے کہا لاپتہ افراد کے مسئلے پر اس سے قبل وزیر قانون اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئی تاہم ابتک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ محمد رحیم زہری سمیت دیگر لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انکی بازیابی یقینی بنایا جائے-