پیر کے روز پاکستان کے دارلحکومت اسلام میں سینٹ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سنیٹر طاہر بزنجو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور بلوچ خاتون ماہل بلوچ کو اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہل کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایریا میں پارک کے قریب ایک خودکش جیکٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
طاہر بزنجو نے کہا کہ با خبر صحافی اور انکے اہلخانہ کے مطابق انہیں کسی پارک سے نہیں بلکہ رات کو انکے گھر سے دو کمسن بچوں کے سامنے سخت تشدد کرتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بات ذہن نشین کرنا چاہیے کہ بلوچستان میں اس طرح کے کارائیوں سے اگر کوئی چیز فروغ حاصل کرسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف منفی سیاسی رجحانات ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے نوجوانوں میں بغاوت پیدا ہوگا۔ ملک کے ذمہ داروں سے اپیل کرتا ہوں اس وقت بلوچستان کا سب سے بڑا ایشو مسنگ پرسنز ہیں اس مسلئے کو سنجیدگی سے ایڈریس کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ماہل بلوچ مجرم ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اگر وہ بے قصور ہیں تو با عزت بری کیا جائے۔