قلعہ عبداللہ: لیویز کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان ہلاک

183

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبدااللہ میں منگل کے روز لیویز کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد لواحقین نے کوئٹہ ، چمن شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔

ذرائع کے مطابق لیویز اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے نوجوان راہ گیر کو گولی لگی۔

جس کے بعد لواحقین نے آکر شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بند کردی جس کے سبب روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف گزشتہ ایک ماہ میں قتل کے چار وارداتیں رونما ہوئے ہیں۔