سندھ کے سماجی کارکن اور مکینیکل انجینئر ماجدحیدری کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج

235

سندھ کے سماجی کارکن اور مکینیکل انجینئر ماجد حیدری کو ایک ہفتے قبل لاپتہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ میں ماجد حیدری کو لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ماجد حیدری ایک سماجی کارکن اور مکینیکل انجینئر ہیں جنہیں ہفتہ قبل لاپتہ کیا گیا۔ سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے ماجد حیدری کو لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو کی زیر قیادت ماجد حیدری کو لاپتہ کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی کے شرکاءنے حیدرآباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماجد حیدری کو کراچی سے لاپتہ کیا گیا، وہ ایک پرامن سماجی کارکن ہیں جو دبئی میں کام کرتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہم نے لاپتہ ماجد حیدری کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے جو واقعے کے بعد صدمے سے دوچار ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہم ماجد حیدری کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے جو کہ غیر آئینی اور ملک کے قانون کیخلاف ہے۔