رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان

398

سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے‘۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان مطابق 21 مارچ منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا‘۔

موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے کہ’ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان مطابق 21 مارچ کی شام کو 8 بجکر 23 منٹ پر ہوگا۔ اس تناظر میں رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا تھاے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے‘۔

’روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے‘۔

ابراہیم الجروان کا کہنا تھا کہ’ رمضان کا چاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا‘