جیونی :کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

742
File Photo

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈز کے ایک گاڑی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے-

تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے علاقہ جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڈی کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جبکہ اس دؤران مسلح افراد کی جانب سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی-

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوسٹ گارڈ اہلکار سمیر ثاقب جان ہلاک جبکہ مزید سات اہلکار زخمی ہوگئے ہیں-

واقعہ کے بعد فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی تاہم ابتک عسکری ذرائع سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –