جھل مگسی: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل

320
File Photo

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق ایک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ ملزم موقع ورادت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔ ابتک کے اطلاعات میں قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔