ترکیہ زلزلہ، انٹرنیشنل فٹبالر کا لاش برآمد

168

ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو کی لاش 12 روز بعد ملبے سے مل گئی۔

رپورٹس کے مطابق گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو زلزلے کے وقت ترک صوبے حاطے کے شہر انطاکیہ کے 12 منزلہ لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

زلزلے کے بعد سے فٹبالر کا رابطہ منقطع تھا تاہم اب ان کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے اور ان کے ترک ایجنٹ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فٹبالر کا موبائل فون بھی لاش کے پاس سے ملا ہے۔

گھانا کے فٹبالر نے گزشتہ سال مقامی ترک کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور ترک سپر لیگ میں شرکت کیلئے انطاکیہ میں موجود تھے۔

کرسٹیان آتسو نے 2012 سے 2019 تک 65 انٹرنیشنل میچز میں گھانا کی نمائندگی کی اور 10 گول کیے، اس کے علاوہ انہوں نے چیلسیا، نیو کاسل یونائیٹڈ اور دیگر کلبز کی نمائندگی بھی کی ہے۔