ترکیہ اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ

355

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (EMSC) نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں دو کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے تھے جس سے ہزاروں افراد کی اموات ہو چکی ہے اور بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔

چند دن قبل رومانیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکزنے بتایا کہ زلزلہ 40 کلومیٹر (24.85 میل) کی گہرائی میں تھا اور مرکز رومانیہ کے Drobeta-Turnu Severin سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔