تربت: گولی لگنے سے خاتون ہلاک

383

تربت کے علاقے کلاتک میں خاتون اندھی گولی کا شکار، خود کشی یا قتل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

جمعرات کی شام تربت کے نواحی علاقہ کلاتک نوک کھن میں خاتون اپنے گھر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی جس کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔

خاتون کی ہلاکت کے واقعے کے بعد اس پر دو الگ رائے سامنے آرہی ہیں بعض لوگوں کے خیال میں یہ خودکشی کا واقعہ ہے تاہم کچھ لوگ اسے مبینہ طور پر قتل خیال کررہے ہیں۔

آزاد ذرائع سے اصل محرک معلوم نہیں ہوسکے، علاقائی ذرائع کے مطابق خاتون کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ آج اپنے گھر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں۔