پشتون قوم دوست رہنماء اور سربراہ پشتون تحفظ موومنٹ منظور پشتین نے ماہل بلوچ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کے ساتھ اور بلوچ خواتین کے ساتھ جو نارواہ عمل خواتین کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے قابل مذمت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چند مہینوں سے اس خطے میں بلوچ خواتین کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ مزید بدمزگی پیدا کرے گا۔ پاکستان ہوش کے ناخون لیں اس تشدد کو روکے۔
دریں اثنا پشتون قوم پرست جماعت نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے ماھل بلوچ کو جبری طور پر گمشدہ کرنا نہایت شرمناک ہے۔ بلوچ خواتین کو اس طرح سے نشانہ بنانا اور ان کی جبری گمشدگیوں سے بلوچستان میں برسوں سے جلتی ہوئی آگ میں مزید اضافہ ہوگا، جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دیا جائے۔