بلوچستان پولیس نے عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا

666

بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے

اس سے قبل بلوچستان پولیس کی خصوصی ٹیم خفیہ اطلاعات پر بارکھان واقعے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق بارکھان واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق حقائق کو جلد منظرِعام پر لانے کےلیے آئی جی پولیس خود تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بارکھان معاملے میں بااثر شخصیات بھی ملوث پائی گئیں تو قانون کا یکساں نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔