بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں دو افراد ہلاک، خواتین سمیت چار افراد زخمی، ایک لاش برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مرکزی بازار میں سلیم میڈیکل کیمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل چار افراد کو زخمی کردیا۔
کوئٹہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مرنے والے کی شناخت عبداللہ کے نام ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نوراحمد ولد عبداللہ، سردار ولد ولی محمد، رقیہ بی بی زوجہ خان محمد، زاکرہ بی بی زوجہ سید علی شامل ہیں-
حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے- تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں-
ادھر ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سروس اسٹیشن پر کام کے دؤران بجلی کی کرنٹ لگنے سے کہور ولد نور محمد قاسم سکنہ شاپک جان کی بازی ہارگیا ہے-
دریں اثناء سبی کے قریب پنجاب سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس میں دؤران سفر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت محمد ظریف ولدعبدالصمد سکنہ کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے-