بلوچستان: روڈ حادثات میں خواتین و بچیوں سمیت چار افراد جانبحق

210

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں دو خواتین دو بچیوں سمیت چار افراد جانبحق ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے گوادر جانے والی گاڑی اُلٹ گئی گاڑی میں موجود ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور ایک بچی شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے-

ادھر دارلحکومت کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیز ہواؤں سے کمرے کی چھت گھرنے سے کمرے میں موجود پندرہ سالہ نائلہ چھت کے ملبے تلے دب کر جانبحق ہوگئی-

دریں اثناء بیلہ کے قریب ویگن اور ایک ٹو ڈی کے درمیان تصادم حادثے میں دونوں گاڑیوں میں موجود افراد زخمی ہوئے تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔