بارکھان واقعہ کا مقدمہ 48 گھنٹوں بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج

235

بارکھان سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشوں کی برآمدگی کا معاملہ پولیس نے 2 روز بعد واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا-

بارکھان پولیس کے ایف آئی آر کا متن ہے کہ بارکھان سے برآمد ہونے والے خاتون اور دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے پولیس کے مطابق تینوں افراد کو شدید تشدد کے بعد قتل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون گران ناز کی چہرے کو بھی ملزمان کی جانب سے شدید مسخ کردیا گیا تھا-

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا تھا خاتون گراں ناز کے جسم پر کیلوں و دیگر مختلف اقسام کے تشدد کے نشانات موجود تھے-

پولیس نے ایف آئی آر میں مزید کہا ہے کہ لاشوں کی برآمدگی کے بعد سے ورثاء کی جانب سے کوئی بھی رپورٹ لکھوانے بارکھان پولیس تھانے نہیں پہنچا اسلئے پولیس نے اپنی مدعی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے-

واضح رہے گذشتہ روز بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ سے تین لاشیں برآمد ہوئی تھی جہاں بعد میں تینوں لاشوں کی شناخت کوہلو کے رہائشی خان محمد مری کے اہلیہ گراناز، دو بیٹوں محمد نواز اور عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی تھی-

خان محمد مری کا الزام ہے کہ انکی اہلیہ اور بچیں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل میں اپنے دیگر 5 رشتہ داروں کے ہمراہ قید تھے- خان محمد مری کے مطابق انھیں خود بھی صوبائی وزیر سے جان کا خطرہ ہے-

مذکورہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے بعد سے بلوچستان میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں مظاہرین عبدالرحمان کھیتران کی حکومت سے برطرفی اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ سردار عبدالرحمان کے قید میں موجود خان محمد مری کے دیگر بچوں اور رشتہ داروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں-

مظاہرین اور لواحقین کا الزام ہے کہ حکومت بلوچستان اور سرکاری ادارے ملزم سردار کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں پولیس دو روز انتظار کرتی رہی اب بہانا بناکر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر بیٹھی ہے جسے لواحقین رد کرتے ہیں گران ناز اور بچوں کے قتل میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان ملوث ہے-

لواحقین کے مطابق گذشتہ دونوں واقعہ کے بعد حکومت بلوچستان نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ پولیس نے صوبائی وزیر کے کوئٹہ میں مہمان خانے پر بھی چھاپہ مارا تھا تاہم آج پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی ہے