بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکہ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی بارکھان نجیب پندرانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔
زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔