ایس پی خضدار کے اسکواڈ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

542

بلوچستان کے علاقے خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس مقام پر زور دار دھماکہ اور اس کے بعد فائرنگ کی شدید آواز سنی گئی ہے-

عمدہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سپرٹنڈنٹ آف پولیس کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-

فورسز نے علاقے کو سیل کرکے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے، دھماکے کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-

دریں اثنا سوراب کے مرکزی بازار میں زہری بیکری کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سوراب کے ڈرائیور عبدالعزیز میروانی زخمی ہوگئے ۔

خیال رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے تربت میں بھی ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔