آفت زدہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ترکیہ صدر ایردوان نے بتایا کہ اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 8574 جبکہ زخمیوں کی تعداد اننچاس ہزار 574 ہو چکی ہے۔
ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار پانچ سو چوہتر ہوگئی ہے۔
آفت زدہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 8574 جبکہ زخمیوں کی تعداد اننچاس ہزار 574 ہو چکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلہ زدگان کے وقتی قیام کے لیے پچاس ہزار آٹھ سو اٹھارہ خیمے بھی نصب کیے گئے ہیں، چھیانوے ہزار چھ سو ستر اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں جن کی آسانی کےلیے پانچ ہزار چار سو دو بھاری آلات اور مشینیں بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں کو امداد کی فراہمی اور متاثرین کے انخلا کے لیے ترک بحریہ کے نو اور ساحلی محافظوں کا ایک بحری جہاز مختص کیا گیا ہے۔