ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار بلوچ لڑکی کبری ہوتی بازیاب نہ ہوسکی

644

سیستان و بلوچستان کے عدالتی نظام کی جانب سے ضمانت کی منظوری کے باوجود کبری ہوتی فورسز کی حراست میں ہے-

8 فروری کو22سالہ بلوچ لڑکی کبری ہوتی IRGC کی انٹیلی جنس فورسز نے ایرانشہر میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا، عدالتی نظام کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود ابھی تک حراست میں ہے۔

قصرقند شہر میں واقع ہومیری گاؤں کے رہنے والی کبری ہوتی نے یونیورسٹی آف انڈسٹری اینڈ مائننگ سے انڈسٹریل اینڈ مائننگ انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے اور وہ ایک ماحولیاتی کارکن ہیں۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، کبری ہوتی کے خلاف لگائے گئے الزامات کو “سائبر اسپیس میں سرگرمیاں، عوامی ذہن کو ورگلانا اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزامات ہیں۔

اسے گرفتاری کے ایک دن بعد زاہدان منتقل کر دیا گیا تھا اور وہ اپنے اہل خانہ سے دو دفعہ فون کال پر بات کر سکی-

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران سیستان بلوچستان کے عدالتی نظام نے ضمانت منظور کرنے کے بعد ان کی رہائی کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک انتظامی وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر ان کی رہائی کو روکے رکھا