اسلام آباد: بی این پی اراکین کا پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات، ماہل بلوچ کا مدعا پیش کیا گیا

306

جمعے کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وفد میں پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک ولی کاکڑ، مرکزی رہنماء و پاکستانی وزیر حاجی حاشم نوتیزئی شامل تھے ۔

ملاقات میں ‏ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی اُن پے لگائے گئے الزامات اور سانحہ بارکھان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بی این پی رہنماؤں نے پاکستانی وزیر اعظم سے بلوچستان میں شدت سے جاری ظلم و بربریت،جبری گمشدگیوں اور دیگر مسائل پر بات کرتے ہوئے انہیں جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا بی این پی نے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں اور اغواء نما گرفتاریوں پر کل بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ اور اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔