آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی

509

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تاخیر، قرضوں، مہنگائی میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائرمیں کمی کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کے موجودہ معاشی و مالی مشکلات کی بڑی وجہ قرض پروگرام پر مؤثر عمل نہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس میں سگریٹس اور فضائی ٹکٹ پرٹیکس بڑھانےکی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ فضائی ٹکٹ پر17 فیصدفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور مہنگےسگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانےکی تجویز ہے جب کہ انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کرکے اس پر 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی کی بھی تجویز ہے