آئی ایس پی آر کا آواران میں ایک شخص کو مارنے کا دعوی

796

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران ایک شخص کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، ہیلی بورن فورس کے ذریعے مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص مارا گیا جس سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔