ہرنائی: مسلح افراد کے حملے میں چار کانکن ہلاک

462

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے چار کانکنوں کو ہلاک اور گیارہ کانوں کو جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم افراد نے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں کے ڈیرے پر حملہ کیا۔

مسلح افراد کے حملے میں چار افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد نے آگ لگاکر گیارہ کوئلہ کانوں کو جلا دیا۔

فائرنگ سے ہلاک کانکنوں میں نورخان، عبدالحنان، سیدحنان ،عبدالرحمن جبکہ زخمیوں میں شیرزمان، سید اکرم اور بازمحمد شامل ہیں۔

انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو خوست منتقل کیا جارہا ہے۔