گھوٹکی : آباد کاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – ایس پی اے

756

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ہونے مسلح حملے کی ذمہ داری سندھو دیش پیپلز آرمی نے قبول کرلی۔

سندھو دیش پیپلز آرمی کے ترجمان سوریھ سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ان کے سرفروشوں نے  گھوٹکی میں پاکستان فوج کے آباد کار کارندے کو ان کے شوروم پر حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ دونوں باپ اور بیٹے گھوٹکی و گردنواح میں سندھی آزادی پسندوں کو قابض پاکستانی فوج کے ہمراہ قتل کرنے میں برائے راست ملوث تھے جبکہ ان کی شوروم بطور ٹھکانہ زیر استعمال تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج و ان کے ایجنٹس پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔