کچھی اور خضدار میں فورسز پر دھماکے، نقصانات کی اطلاعات

515
file photo

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر اور خضدار میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے، حکام کے مطابق حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لئے سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب خضدار سے اطلاعات ہیں کہ خضدار کے علاقے آر سی ڈی شاہراہ پر پاکستان فورسز کے کیمپ کے مین گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے نشانہ بننے والے قلات اسکاوٹس کے اہلکاروں کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔