مند: فوجی آپریشن کی اطلاع، علاقے میں دھماکے سنے گئے

299

بلوچستان کے تحصیل مند میں فوجی آپریش کا اطلاع، جبکہ دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

تفصلات کے مطابق دوپہر کے وقت مند کے پہاڑی علاقوں موکندر، کروچی، تلیدار اور کترینز ارد گرد فورسز کی بھاری نفری کے ساتھ فضائی آپریشن کی جاری ہے۔

مذکورہ علاقوں میں زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔ علاقائی افراد کے مطابق مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

جھڑپ کے بعد فورسز کے چار ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں فضائی نگرانی کی ہے اور جائے وقوع پر مزید نفری اتاری گئی ہے۔

تاہم ابتک عسکری حکام یا علاقے میں مسلح سرگرم آزادی پسند تنظمیوں کی طرف کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔